اگر خدانخوستہ طالبان سے مذاکرات ناکام ہو ئے تو امن ایک خواب بن جا ئیگا‘ علامہ زبیر احمد ظہیر،حقیقی معنوں میں شر یعت کے نافذ کیلئے ملک سے سودی نظام کا بھی خاتمہ کر نا بھی ضروری ہے ‘ طالبان سے مذاکرات کو ناکام بنانے کی سازشیں کر نیوالی قوتیں ملک دشمن ہیں ‘پاکستان دشمن قوتیں ملک میں قیام امن اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چا ہتیں‘رکن اسلامی نظر یاتی کونسل کی اپنے دفتر میں پریس کانفرنس

اتوار 9 فروری 2014 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مر کزی نائب امیر و اسلامی نظر یاتی کونسل کے رکن علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ اگر خدانخوستہ طالبان سے مذاکرات ناکام ہو ئے تو یہ ملک اور قوم کی بدقسمتی ہو گی اور امن ایک خواب بن جا ئیگا‘ حقیقی معنوں میں شر یعت کے نافذ کیلئے ملک سے سودی نظام کا بھی خاتمہ کر نا بھی ضروری ہے ‘ طالبان سے مذاکرات کو ناکام بنانے کی سازشیں کر نیوالی قوتیں ملک دشمن ہیں ‘پاکستان دشمن قوتیں ملک میں قیام امن اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چا ہتیں ۔

اتوار کے روز اپنے دفتر میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظر یاتی کونسل کے رکن علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ اگر حکمران قر آن وسنت کے بعد مطابق حکو متی اور انتظامیہ معاملات کو چلائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو دہشت گر دی اور معاشی مسائل سے نجات مل سکتی ہے ‘بد قسمتی ملک میں سودی نظام کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو تا جا رہا ہے اور اگر طالبان ملک میں حقیقی شر یعت کے نافذ کا مطالبہ کر رہے ہیں تو اس میں ہر ج نہیں اگر حکمران 1973کے آئین پر مکمل عمل کر دیں تو شر یعت بھی نافذ ہو جا ئیگی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں کر رہی ہے مگر حکو مت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا مثبت بات چیت کا عمل ان سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اگر خدانخوستہ طالبان سے مذاکرات ناکام ہو ئے تو یہ ملک اور قوم کی بدقسمتی ہو گی اور امن خواب بن کر رہ جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :