ایران پر مغرب اور امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں نے پاک ایران تجارت کو متاثر کیا‘ وفاقی وزیر تجارت،وزیرا عظم نے مسائل کو حل کرنے کیلئے جڑ کو پکڑا ہے ، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات ایک کر رہے ہیں‘ خرم دستگیر
اتوار 9 فروری 2014 13:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے باعث تجارت متاثر ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے،وزیرا عظم نواز شریف جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد اس سے استفادہ کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں اور اسکے لئے ہر میٹنگ میں آگاہی لیتے ہیں۔
ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور اہم تجارتی پارٹنر ہے جس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ایران پر مغرب اور امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں نے پاک ایران تجارت کو متاثر کیا، تاہم ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران سے تیل و گیس سمیت تمام شعبوں میں تجارت اور تعاون چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی ترقی کے لئے بجلی اور گیس کے بحران کا خاتمہ نا گزیر ہے ۔وزیر اعظم نے مسائل کو حل کرنے کیلئے اس کی جڑ کو پکڑا ہے اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جس طرح وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومت اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اس سے جان چھڑا لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ انڈسٹری چلے گی تو جی ایس پی پلس کے سٹیٹس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور اسکے لئے انتہائی سنجیدگی دکھا رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.