ایتھنز‘قیمتی گاڑیوں کوچوری کرنے والاایک پاکستانی اورتین یونانی گرفتار،گروہ میں مزید افراد کے شامل ہونے کا انکشاف ‘پولیس کو مزید افراد کی تلاش

اتوار 9 فروری 2014 13:04

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء)جزیرہ لس بوس کی پولیس نے ایک پاکستانی سمیت چاریونانی افراد کوگرفتارکیاہے جوکہ قیمتی گاڑیوں کوچوری کرکے ان کے جعلی کاغذات بنا کراوران کے انجن نمبر وغیرہ تبدیل کرکے چوری شدہ گاڑٰیوں کوفروخت کردیتے تھے پولیس ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں ہے۔

(جاری ہے)

گاڑیاں چوری کرنے والے گینگ کاسربراہ ایک چالیس سالہ یونانی ہے جس کے ساتھیوں میں ایک اکتیس سالہ پاکستانی، ایک اکتیس سالہ یونانی اورایک پنتیس سالہ یونانی سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں جوگاڑیوں کو ملک بھر سے چوری کرنے کے بعد ان کے جعلی کاغذات اورنمبرز وغیرہ تیارکرتے جبکہ گاڑیوں کے شناختی نشانات کوبھی تبدیل کردیاجاتاتھا جس کے بعد گاڑیوں کوکھول کریاان کواسی حالت میں فروخت کردیاجاتاتھا۔

پولیس کوشک ہے کہ گاڑیوں کویونان سے باہر دیگر ممالک بھی لے جایاجاتاہوگا جس کے لیے ان کے گینگ میں مزید افراد شامل ہیں جن کی پولیس کوتلاش ہے تاحال پولیس نے چارملزمان کوحراست میں لے کران کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔