نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 40 رنز سے شکست دیکر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی،بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 406 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 366 رنز بنا سکی ، برینڈن مکلم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

اتوار 9 فروری 2014 13:03

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روزبھارت کو 40 رنز سے شکست دیکر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے ،بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 406 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 366 رنز بنا سکی ، نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز بھارت کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب چتیشور پجارا 23 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں شیکھر دھون نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 115 جبکہ وراٹ کوہلی نے 12 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 126 رنز کا اضافہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں نِیل ویگنر نے چار جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساوٴدی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے نیوزی کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور اس نے بھارت کو جیتنے کیلئے 406 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں راس ٹیلر نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد شامی اور ایشانت شرما نے تین تین جبکہ ظہیر خان نے دو اور جڈیجا نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :