پاکستان ڈے انٹرنیشنل برج چیمپئن شپ رواں برس 21 سے 23 مارچ تک ہول پرل کانٹینینٹل میں کھیلی جائیگی

اتوار 9 فروری 2014 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) پاکستان ڈے انٹرنیشنل برج چیمپئن شپ رواں برس 21 سے 23 مارچ تک ہول پرل کانٹینینٹل میں کھیلی جائیگی۔ مائنڈ سپورٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم ایس اے پی) کے اعلامیئے کے مطابق پاکستان برج فیڈریشن اور ایم ایس اے پی مشترکہ طور پر چیمپئن شپ کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

پی بی ایف کے سابق صدر طارق رشید خان کے مطابق یہ 2009ء کے بعد پاکستان کا پہلا بڑا انٹرنیشنل ایونٹ ہو گا جس کیلئے 20 ہزار ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین روزہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین، مصر، بھارت، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے ممالک کو دعوت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پیئرز ایونٹ سمیت ٹیم مقابلے بھی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :