سندھ ہائی کورٹ کا شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

ہفتہ 8 فروری 2014 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سکندر جتوئی نے اپنے وکلا کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سکندر جتوئی کا اس قتل کیس سے براہ راست کوئی واسطہ نہیں لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے سکندر جتوئی کا نام ایی سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ دسمبر 2012 میں شاہ زیب کے قتل کی ایف آئی آر میں سکندر جتوئی کا نام بھی ملزم کے طور پر شامل کیا گیا تھا تاہم شاہ رخ جتوئی کے بیرون ملک جانے کے بعد فرار میں مدد کے الزام میں سکندر جتوئی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :