انٹرپول نے 20 مفرور پاکستانی ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے

ہفتہ 8 فروری 2014 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری۔2014ء)انٹرپول نے برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں مفرور 20 پاکستانی ملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ انٹر پول نے پاکستان کی درخواست پر ریڈ وارنٹ جاری کئے ہیں۔ ملزم پاکستان میں دہشت گردی، قتل ، فراڈ اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزموں میں مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے زوبیہ رباب ملک سمیت تین خواتین بھی شامل ہیں۔

متعدد ملزموں نے برطانیہ اور یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ پاکستانی تحقیقاتی اداروں نے بیلجئم ، سپین، ڈنمارک کی حکومتوں سے ان ملزموں کی گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے جبکہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی اس معاملے میں رابطہ کیا گیا ہے۔ انٹر پول نے مطلوب ملزموں کی تصاویر دنیا کے تمام ائر پورٹس پر فراہم کر دی گئی ہیں۔