کالعدم تحریک طالبان کی مذاکرات کیلئے تین شرائط

ہفتہ 8 فروری 2014 21:59

کالعدم تحریک طالبان کی مذاکرات کیلئے تین شرائط

شمالی وزیرستان(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سیاسی شوری نے مذاکراتی کمیٹی کو اپنے تین مطالبات پیش کر دیے، اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔ طالبان زرائع کے مطابق طالبان مذاکراتی کمیٹی کی تین رکنی کمیٹی نے شمالی وزیرستان کے نامعلوم مقام پر کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی، سیاسی شوری کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے بعد سیاسی شوری کے سربراہ قاری شکیل اور مرکزی نائب امیر شیخ خالد حقانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے پہلے روز کے اجلاس میں مذاکرتی کمیٹی کے اراکین کو اپنے تین مطالبات جس میں مذاکرات شریعت کے دائرہ کار کے اندر ہونے چاہے، شورش زدہ علاقوں سے فوج کی واپسی اور پاکستانی جیلوں میں قید طالبان قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پیش کیے۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ان تینوں مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو مذاکرات میں پیش رفت مشکل ہو جائیگی۔ زرائع کے مطابق اجلاس کل بھی جاری رہے گا آئیندہ دو روز میں مولانا سیمع الحق کی شرکت بھی متوقع ہے، طالبان سیاسی شوری نے مذاکراتی کمیٹی کو مکمل سیکورٹی بھی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :