بارش کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر ،صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی سات تک پہنچ گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سرد ی اور خشک ہواؤں کے چلنے کا امکان

ہفتہ 8 فروری 2014 20:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) بارش کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر کوئٹہ ایک مرتبہ پھر یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں آگیا گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہوگئے کوئٹہ میں منفی 7زیارت میں منفی گیارہ قلات میں منفی 9ہوگیا محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سرد ی اور خشک ہواؤں کے چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات شروع ہونے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں میں آج مزید تیزی آگئی ہے سخت سردی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے اور کوئٹہ کے بازار مارکیٹیں ویران ہیں کوئٹہ اور اندرون بلوچستان اچانک سردی کی لہر نے خشک لکڑی اور ایندھن کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے لکڑی کی قیمت میں 200روپے فی من جبکہ کوئلہ فی بوری کی قیمت 150روپے اضافہ کردیا گیا ہے محکمہ موسمیات نے کوئٹہ مستونگ قلات زیارت خانوزئی قلعہ سیف اللہ چمن اور دیگر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید سردی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے