طالبان سے مذاکرات کیلئے جو کمیٹی بنائی وہ با اختیار ہے، نواز شریف ، بجلی اور گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صنعتوں کو بجلی ملے گی تو روز گار چلے گا، وزیراعظم کا لاہور میں تقریب سے خطاب، صحافیوں‌سے گفتگو

ہفتہ 8 فروری 2014 18:50

طالبان سے مذاکرات کیلئے جو کمیٹی بنائی وہ با اختیار ہے، نواز شریف ، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت نے جو کمیٹی بنائی ہے وہ با اختیار ہے اور مذاکراتی عمل درست سمت میں جاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں 37 ویں ایکپسسورٹ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے صنعتکاروں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیاں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور دونوں درست سمت میں کام کر رہی ہیں اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں بھی لیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بجلی اور گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صنعتوں کو بجلی ملے گی تو روز گار چلے گا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ دینا سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کی ابتدا پاکستان سے ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کی پالیسیاں ٹھیک ہوتیں تو کھبی دہشت گردی ملک میں نہ ہوتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا پاکستان پر ہنس رہی ہے۔

فرقہ ورایت اور انتہا پپسندی انہی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ ملک میں کوئی ریاستی یا غیر ریاستی عناصر نہیں پالیسسیاں غلط تھیں۔ معشیت، دہشت گردی اور امن امان پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں ایسے مسائل چھوڑ گئیں جو حل طلب تھے۔ ایک دن میں نہ گیس آسکتی ہے نہ دس ہزار میگا واٹ بجلی وعدے کم اور ڈیلیور زیادہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ گلوبل دینا میں اب تجارت کی بنیاد مختلف سمتیں اختیار کر گئی ہیں۔