بگ تھری کے معاملے پر جنوبی افریقا کے ساتھ چھوڑنے پر افسوس ہوا، ذکا اشرف

ہفتہ 8 فروری 2014 17:35

بگ تھری کے معاملے پر جنوبی افریقا کے ساتھ چھوڑنے پر افسوس ہوا، ذکا اشرف

سنگا پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ’’بگ تھری ‘‘پر ہم اپنے موقف پر قائم رہے لیکن جنوبی افریقا کے ساتھ چھوڑنے پر افسوس ہوا۔ سنگا پور میں آئی سی سی کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں ’’بگ تھری‘‘ تجاویز منظور ہونے کے بعد برطانوی خبر رساں ادارے کو اپنے انٹریو میں پی سی بی کے چیرمین نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ہم نے اس اہم ترین معاملے پر اصولی موقف اختیار کیا کیونکہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ پیسے کے پیچھے بھاگنے کی روش سے کرکٹ تباہ ہوجائے گی۔

اس موقف ہر ہمارےساتھ سری لنکا اور جنوبی افریقا بھی قائم تھے تاہم جنوبی افریقا نے آخری وقت پر ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کردی لیکن اس تمام صورتحال کے باوجود اوہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ میں تنہا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذکا اشرف نے کہا کہ ایک حلقہ یہ کہتا ہے کہ پی سی بی کو بھارت کی جانب سے دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش قبول کرلینی چاہئے تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتی بورڈ کی یہ باتیں صرف پیشکش تک ہی محدود تھی وہ سیریز نہ ہونے کی صورت میں ہرجانہ ادا کرنے کی ضمانت ہی نہیں دے رہا تھا۔

اس سلسلے میں انہوں نے آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے گزشتہ اجلاس میں یہ بات بھی کہی تھی کہ اگر بھارت حامی بھرنے کے باوجود پاکستان سے نہ کھیلے تو اسے یہ معاملہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں لے جانے کی جاازت دی جائے لیکن اس مطالبے کو دستاویز کا حصہ نہیں بنایا گیا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایگریکٹیو کمیٹی نے کونسل کے انتظامی اور مالی معاملات میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت بورڈ کی آمدنی کا زیادہ حصہ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :