پاکپتن ،باپ نے دوسری شادی کیلئے 11سالہ بیٹی کی منگیتر کے 25سالہ بھائی کیساتھ شادی طے کر دی

ہفتہ 8 فروری 2014 17:21

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) باپ نے دوسری شادی کرنے کے لیے اپنی 11سالہ بیٹی کی منگیتر کے 25سالہ بھائی کے ساتھ شادی طے کر دی دولہا بارات لے کر پاکپتن کے نواحی گاؤں 163ای بی پہنچ گیا پولیس نے دولہا دولہے کا باپ اور نابالغ لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا بارات نامراد واپس میاں چنوں لوٹ گئی بتایا گیا ہے کہ پاکپتن کے نواحی گاؤں 163ای بی کے رہائشی محمد امیر نے دوسری شادی کرنے کے لیے میاں چنوں کے گاؤں 26/15L کے رہائشی 25سالہ لطیف کے ساتھ وٹہ سٹہ کی شادی طے کرتے ہوئے اپنی نابالغ 11سالہ بیٹی آسیہ کی شادی لطیف کے ساتھ طے کر دی لطیف اپنی دولہن کو لینے بارات کے ہمراہ میاں چنوں سے گاؤں 163ای بی پہنچا تو پولیس نے میڈیا کے ہمراہ گاؤں میں جا کر دولہا ،دولہے کا والد اور کم سن دولہن کے والد کو گرفتار کرلیا دولہے کی گرفتاری کے بعد بارات نامراد واپس میاں چنوں لوٹ گئی بارات کے لیے تیار کھانا دیہاتیوں نے مساجد میں اعلانات کرکے غرباء،مساکین میں تقسیم کر دیا ۔