صرف اپنے بیٹے کی وجہ سے مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے ،دلی خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوں ‘ یوسف رضا گیلانی
ہفتہ 8 فروری 2014 16:33
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین وسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صرف اپنے بیٹے کی وجہ سے مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے اور دلی خواہش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں ،ہم نے دو صوبوں کی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی بات کی تھی ، موجودہ حکومت اپنی منظور کردہ دو قراردادوں پرعمل کرے تو خوشی ہو گی ،میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا ، ہم انتقامی کارروائیوں سے نہیں ڈرتے اسی لئے اب سابق صدر آصف زرداری اورمیرے سمیت پارٹی کے دیگر لوگ نیب میں پیش ہو رہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں ۔(جاری ہے)
ہم صرف اپنے بیٹے کی وجہ سے ان مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے دو صوبوں کی بات نہیں کی تھی بلکہ ہم نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کی تھی ۔
اس وقت مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے بہاولپور کی بحالی اورجنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کی قراردادیں منظور کیں ۔ ہم نے اس سلسلہ میں سینیٹ میں کامیابی حاصل کی اور دو ترامیم پاس کر الیں لیکن ہمارے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں تھی اب موجودہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اپنی دونوں قراردادوں پرعمل کرائے تو بہت خوشی ہو گی ۔ انہوں نے نیب کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کی کارکردگی بارے کچھ نہیں کہوں گا ۔ نیب کا ادارہ وزیر اعظم کے ماتحت ہوتا تھا لیکن جب میں نے عہدہ سنبھالا تو سب سے پہلے اسے وزارت و قانون کے ماتحت کیا تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کر ر ہا ہوں ۔ جب سابقہ چیف جسٹس کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا انہوں نے کہا کہ میں اسے نہیں مانتا لیکن ہم نے یہ نہیں کہا او ر سابق صدر آصف علی زرداری ، میں اور پارٹی کے دیگر لوگ اسکے سامنا کر رہے ہیں کیونکہ ہم انتقامی کارروائیوں سے نہیں ڈرتے ۔ انہوں نے نجکاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے میں پارٹی پارلیمنٹ میں اپنا موقف دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.