سینٹرل جیل اڈیالہ میں سماعت کرنیوالی انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر قتل کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی

ہفتہ 8 فروری 2014 16:33

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) سینٹرل جیل اڈیالہ میں سماعت کرنے والی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر قتل کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی ۔ہفتے کے روز سمات کے موقع پر استغاثہ کے تین گواہوں پر وکلاء صفائی نے اپنی جراح مکمل کرلی جبکہ دو گواہوں پر وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے دو گواہوں سب انسپکٹر اصغر علی اور بم ڈسپوزل ایکسپرٹ ثقلین کے بیانات قلمبند کرلیئے گئے جس میں بم ڈسپوزل ایکسپرٹ ثقلین کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ دھماکے بعد پولیس حکام کی جانب سے ہمیں فوری طور پر اطلاع کی گئی کہ جس پر ہم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے میں استمعال ہونے والے مواد کی جانچ پڑتال کی جس سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ یہ انتہائی عمدہ کوالٹی کا بارود تھا جس کے پھٹنے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کوئی بھی شخص کسی شے سے ٹکرا کر لگے گا تو اس کی موت یقینی ہوسکتی ہے جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :