میری فلم ” عشق پوزیٹو“ ایسے موضوع پر بنائی جا رہی ہے جو فلم بینوں ضرور پسند آئے گی ‘ نور

ہفتہ 8 فروری 2014 13:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ میری فلم ” عشق پوزیٹو“ ایسے موضوع پر بنائی جا رہی ہے جس میں فلم بینوں کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ وہ سب کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا جو ایک اچھی و اصلاحی فلم میں ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کے ڈائریکٹر عدیل پی کے جس محنت اور مہارت سے اداکاروں سے کام لے رہے ہیں اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ایک اچھے ہدایتکار کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے موضوعات پر بننے والی فلموں میں ضرور کام کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :