کراچی، لانڈھی سے گھگھر پھاٹک ٹریک پر حملے کے 15 ملزم گرفتار

ہفتہ 8 فروری 2014 11:51

کراچی، لانڈھی سے گھگھر پھاٹک ٹریک پر حملے کے 15 ملزم گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) کراچی میں لانڈھی کے علاقے گہرام بگٹی گوٹھ میں رینجرز نے چھاپے کے دوارن گھگھر پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ملوث 15 ملزمان کو حراست میں لیکر اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر صبح سویرے لانڈھی کے قریب گہرام بگٹی گوٹھ کا محاصرہ کیا گیا جس کے بعد گھر گھر تلاشی کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،حراست میں لئے گئے ملزمان میں گزشتہ دنوں گھگھر پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :