الطاف حسین کا کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
جمعہ 7 فروری 2014 17:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور ہمدردوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے اور آج تک اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
الطاف حسین نے کہا کہ کورنگی سیکٹر کے یونٹ 75 کے کارکن سلمان نورالدین کو سادہ لباس میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے 3 فروری کو ان کے بھانجے کے ہمراہ گرفتارکیا اور 4 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔(جاری ہے)
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق انہیں شدید تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کا شروع دن سے ہی یہ مؤقف ہے کہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والا اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کومطلوب ہے تو اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے اور کسی بھی ملزم کے خلاف ماورائے آئین اور قانون اقدامات سے گریز کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیاجائے۔
انہوں نے وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.