مالاکنڈ ڈویژن میں شدید برف باری کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ، چھ دنوں سے علاقے میں بجلی نہیں ، صاحبزادہ طارق اللہ

جمعہ 7 فروری 2014 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شدید برف باری کے باعث مالاکنڈ ڈویژن میں تعطل کی شکار بجلی بحال کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں شدید برف باری کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ پانچ چھ دنوں سے علاقے میں بجلی نہیں ہے۔

متاثرہ علاقوں میں بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دی جائیں جس کے جواب میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ انہوں نے مالاکنڈ ڈویژن میں بجلی کی بندش کے حوالے سے تمام تفصیلات حاصل کر لی ہیں آئندہ چند دنوں میں متاثرہ علاقے کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :