Live Updates

طالبان کی خواہشات ، اندرونی معاملات اور ایجنڈے کا علم نہیں ،عمران خان کیسے نمائندگی کرسکتے ہیں‘میاں محمود الرشید

جمعہ 7 فروری 2014 17:38

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دینے پرمجبور کیاجائیگا،ہفتے کی چھٹی کو ختم کرنے سمیت دیگر معاملات پر بھی جمع کرائی گئی قراردادیں منظور کرانے کی کوشش کریں گے ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گڑھے مردے اکھاڑنے کی بجائے ماضی قریب کے آڈٹ پیراز اور رپورٹس کو زیر غور لانا کا فیصلہ کیا ہے ، ہمیں طالبان کی خواہشات ، اندرونی معاملات اور ایجنڈے کا سرے سے علم نہیں پھر عمران خان کیسے انکی نمائندگی کرسکتے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں ہمارا فوکس بلدیاتی انتخابات اور امن و امان کی صورتحال ہوگا ۔

(جاری ہے)

کوشش کریں گے کہ حکومت پر دباؤ ڈال کراس سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ لی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ابھی بریفنگ ہوئی ہے ۔

اسکا باضابطہ اجلاس 11فروری سے شروع ہونا تھا جو پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ملتوی ہوگیاہے اور اب یہ مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا جس کا محکمہ ریو نیوسے آغاز کرینگے ۔ ہم نے تمام محکموں کو پابند کیا ہے کہ پی اے سی کے اجلاس میں ہر محکمے کا پرنسپل اکاؤنٹنٹ آفیسر اپنے محکمے کے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لئے موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم گڑھے مردے اکھاڑنے کی بجائے ماضی قریب کے آڈٹ پیراز اور رپورٹس کودیکھیں گے اور بے قاعدگیوں پرکسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں وہ کس طرح طالبان کی نمائندگی کرسکتے ہیں جبکہ ۔ہمیں طالبان کے گروپس ، انکی خواہشات اورایجنڈے کا ہی علم نہیں ۔تحریک انصاف نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ حکومت سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے ہم اس حوالے سے ضرور سہولیات فراہم کرینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :