بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسی ہے، عابد شیرعلی

جمعہ 7 فروری 2014 17:06

بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسی ہے، عابد ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کینسر کے مرض سے بھی زیادہ مہلک ہے، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے معاملے پر آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے، بہت سے علاقوں میں تو 98 فیصد سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی تو ملک ترقی نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چند افراد چوری کرتے ہیں اور نقصان پورے ملک کو اٹھانا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :