مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں‘ سید بلال شیرازی

جمعہ 7 فروری 2014 16:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں .1 1روپے فی یونٹ اضافہ عوام سے زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں1روپے 8پیسے اور اب دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1.1روپے ٹوٹل 2روپے 9پیسے فی یونٹ اضافہ سے صارفین کیلئے بجلی کے بل بوجھ بن جائیں گے جس سے غریب اور سفید پوش طبقہ متاثر ہوگا۔

سید بلال شیرازی نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کردیا ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر غریب اور سفید پوش طبقہ پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں،مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیا ہے عوام ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں،اور حکمرانوں کو انتخابات میں ان کے کیئے گئے وعدے یاد دلارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے مطابق پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات منعقد کروائیں۔ بلدیاتی انتخابات نہ کرواکرپنجاب حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سے روگردانی کر رہی ہے اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ہوشربا مہنگائی ان کے امیدواروں کو عوام مسترد کردینگے اور حکومتی امیدواروں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرینگے۔یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :