کراچی‘اولیا مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا

جمعہ 7 فروری 2014 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء)کراچی کے علاقے جامع کلاتھ کے قریب اولیا مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جمعہ کو دکانیں تاخیر سے کھلنے اور فائر بریگیڈز کی بروقت کارروائی سے کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا ہے۔ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب اولیا مارکیٹ میں جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کپڑے کے گودام، جوتے کے کارخانے، دیگر دکانیں اور رہائشی عمارتیں بھی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جنھوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اولیا مارکیٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، لگنے والی آگ جمعہ اور بروقت کارروائی کے باعث کوئی بڑی تباہی نہ مچاسکی ،لیکن خستہ حال پرانی عمارتوں میں بجلی کی اوپن وائرنگ کا فوری سدباب بہت ضروری ہے۔