سندھ اسمبلی‘ایم کیو ایم کے ارکان کا کراچی آپریشن کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ

جمعہ 7 فروری 2014 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے ارکان نے کراچی آپریشن کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ مسلم لیگ( فنکشنل) کے ارکان نے بھی امن و امان کی صورتحال پر احتجاج کیا۔جمعہ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفے کے بعداسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی صدارت میں10بجے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

تلاوت قرآن مجیداور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعدایم کیوایم کے ارکان نے کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سادا کپڑوں میں بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں لوگوں کو گھروں سے لے جایا جاتا ہے۔بعدازاں ان لی لاشیں ندی،نالوں سے ملتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قانون کا نفاذ قانونی دائرے سے باہر رہ کر نہیں کیا جاسکتا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (فنکشنل) کے ارکان نے بھی سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال پر ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ شہریار مہر کا کہنا تھا کہ آپریشن صرف کراچی میں کیوں ہورہا ہے۔ جس پر وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ ضرورت پڑی تو دیگر اضلاع میں بھی آپریشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :