لوڈشیڈنگ کیس،وزارت پانی وبجلی سے پیداوار اور ڈیمانڈ کا ریکارڈ طلب

جمعہ 7 فروری 2014 13:09

لوڈشیڈنگ کیس،وزارت پانی وبجلی سے پیداوار اور ڈیمانڈ کا ریکارڈ طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بجلی اگر مہنگی ہو گی تو چوری بھی ہو گی ، سستی ہو گی تو چوری نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ بجلی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا جس پر ریمارکس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ابھی تک نہیں رک سکی۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے بجلی اگر مہنگی ہو گی تو چوری بھی ہو گی۔وزارت پانی و بجلی بتائیں اوور بلنگ روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں،اگر بجلی سستی ہوتی ہے تو پھر چوری کم ہو گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اکیس فروری کو وزرات پانی و بجلی سے بجلی کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :