ترکی کی پہلی فلم ”محبت اک اتفاق “ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستان میں نمائش کی جائیگی

جمعہ 7 فروری 2014 13:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) ترکی کی پہلی فلم ”محبت اک اتفاق “ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ کثیر سرمایہ سے بننے والی فلم ترکی میں پہلے ہی 5ارب روپے کا ریکارڈ بزنس کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کو پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کرنے کیلئے اُردو زبان میں ڈبنگ کی گئی ہے ۔فلم محبت کے موضوع پر ہے اس مناسب سے اسکو14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستان بھر میں ریلیز کر دیا جائے گا ۔ فلم امپورٹ کرنے والے کے زی انٹر پرائز کے سربراہ کوکب زبیری نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ترکی کی فلم ” محبت اک اتفاق “ پاکستان میں بھی ریکارڈ بزنس کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :