پنڈی بھٹیاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ،نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 7 فروری 2014 12:56

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) پنڈی بھٹیاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گڑھی ممبڑان کے قریب نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اس کی لاش ویرانے میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر پہنچا دیا۔ مقتول کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔