بلوچستان کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

جمعہ 7 فروری 2014 12:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) وادی کوئٹہ اور قلات سمیت صوبے کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں سب سے زیادہ بارش خضدار میں 20 ، قلات میں 17،سبی اور بار کھا ن میں 7،ژوب اور پنجگور میں5،کوئٹہ اور دالبندین میں دو ملی میٹر ر یکا رڈ کی گئی، آج بھی کئی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جس سے سر د ی کی شدت میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

قلات میں درجہ حرا ر ت منفی چار، کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،قلات،مستونگ ، نوشکی ،خاران،چمن،ژوب،پشین اور مسلم باغ سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ مو سمیا ت کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور ژو ب ڈو یژ نوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :