ہیلی کاپٹر کیا کمیٹی ارکان کو کندھوں پربٹھا کر لے جائیں گے ،پرویز رشید

جمعہ 7 فروری 2014 12:23

ہیلی کاپٹر کیا کمیٹی ارکان کو کندھوں پربٹھا کر لے جائیں گے ،پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مشرف نے بھاری فیسیں ادا کیں۔ بڑے بڑے وکلا کیے پھر بھی مصیبت میں پھنس گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت امن کیلیے ہر قدم کی حمایت کرے گی ، طالبان کمیٹی کے مطالبات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ حکومتی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار ہے جو آج پیش کی جائیں گی۔

پرویز رشید نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد غیرقانونی راستے اختیار کرنے والوں کو قانون کے راستے پر واپس لانا ہے ، امریکا سمیت کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی ، حکومتی کمیٹی نے موقف بتادیا کہ طالبان کے مطالبے ان کے علاقوں تک ہی محدود ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :