سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 3 دہشت گردوں سمیت ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
جمعہ 7 فروری 2014 11:45
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) رینجرز کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ میں ٹارگیٹیڈ سرچ آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں سمیت ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ میں نعمان ٹاور میں سرچ آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں سمیت ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، آپریشن کے دوران رینجرز نے نعمان ٹاور کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے اور خواتین رینجرز اہلکاروں کی مدد سے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، چھاپے کے دوران رینجرز نے 4 کلاشنکوف، 10 ریپیٹر اور متعدد پستول بھی برآمد کئے۔
گرفتار کئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں ایک دکان پر بم نصب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تاہم ملزمان زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز حکام کو اطلاع ملی کہ 2 مشتبہ افراد بلدیہ ٹاؤں کی مدینہ کالونی میں 24 کی مارکیٹ میں بیٹری کی دکان کے باہر بم نصب کر رہے ہیں جس پر پولیس اور رینجرز حکام نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی تاہم ملزمان موقع سے زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر 2 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنایا، بم میں بارودی مواد کے ساتھ ساتھ بال بیرنگ کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیٹری کی دکان کے مالک کو گزشتہ کئی ماہ سے بھتے کی پرچیاں دی جا رہی تھیں اور گزشتہ برس بھی اس دکان پر بھتہ نہ دینے پر حملہ کیا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.