پرویز مشرف آج عدالت میں پیش نہ ہوئے تو مناسب حکم جاری کریں گے، جسٹس فیصل عرب
جمعہ 7 فروری 2014 11:38
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) غداری کیس کے لئے قائم کی جانے والی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے کہا ہے کہ اگر آج پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے تو مناسب حکم جاری کریں گے۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سر براہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نیشنل لائبریری اسلام آباد میں کررہی ہے۔
سماعت کے دوران وفاقی پولیس نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جب کہ پرویز مشرف کے وکلا نے آج پھر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہورہے اگر وہ آج عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو کوئی مناسب حکم جاری کریں گے جس پر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے کہا کہ عدالت پہلے اپنے اختیارات کا فیصلہ کرے اس کے بعد سابق صدر بھی عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.