کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 6 فروری 2014 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی گھاس بندر سے ریسکیو ادارے کو 15روز پرانی لاش ملی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جمعرات کی صبح سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب داتار ہوٹل پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 30سالہ نادر ولد احمد علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول قریب ہی کچی آبادی کا رہائشی اور مزدور تھا مقتول کا سرائیکی برادری سے تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ شاہ لطیف ٹاوٴن کے علاقے قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب واقعہ آغا ٹاوٴن ملیر ندی سے تشدد زدہ 35سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر فوری طور پر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچا یا پولیس کے مطابق مقتول کو نا معلوم ملزمان نے اغواء کرنے کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے مقتول کی جیب سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے اسکی شناخت ہو سکے ۔

(جاری ہے)

گلشن سکندر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 29 سالہ بہادر علی ولد امتیاز کو ہلاک کردیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔ کورنگی میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش کو جناح اسپتال لایا گیا۔ اورنگی ٹاؤن میں کیکر گراؤنڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ انور ولد موسیٰ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ کیماڑی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔ فیڈرل بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب فائرنگ سے شفیق جاں بحق ہوگیا۔ سائٹ کے علاقے ولیکا اسپتال کے پاس فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ نیو کراچی میں فائرنگ سے خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :