ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مثبت جواب دیا ہے، معاملات ہفتوں نہیں دنوں میں طے پاجائیں گے، سینیٹر عبدالرحمن ملک

جمعرات 6 فروری 2014 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مثبت جواب دیا ہے، معاملات ہفتوں نہیں دنوں میں طے پاجائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹر رحمان ملک نے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ صحافیوں سے بات چیت میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ متحدہ نے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مثبت اشارے دیئے ہیں، معاملات جلد طے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان سے کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :