مذاکرات کے دوران ڈرون حملوں میں کمی حکومتی کوششوں کا نتیجہ ہے ، رانا تنویر حسین ، امن کے قیام کیلئے سیاسی قائدین کو مثبت سوچ کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 فروری 2014 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران ڈرون حملوں میں کمی حکومتی کوششوں کا نتیجہ ہے ، امن کے قیام کیلئے سیاسی قائدین کو مثبت سوچ کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو امن کی ضرورت ہے اور مسلم لیگ (ن) نے سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات شروع کئے ہیں‘ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے حکومت سنجیدہ ہے اور خلوص نیت سے کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے سیاسی قائدین کو مثبت سوچ کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں کمی کا کریڈٹ وزیراعظم نوازشریف کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے ڈرون حملے کم ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :