بھارت سمیت خطے کے تمام پڑوسی ممالک کو اپنی مارکیٹوں تک رسائی فراہم کی جائے گی ، خرم دستگیر ،خطے کے ممالک میں اپنی مصنوعات متعارف کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 فروری 2014 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت سمیت خطے کے تمام پڑوسی ممالک کو اپنی مارکیٹوں تک رسائی فراہم کی جائے گی ،خطے کے ممالک میں اپنی مصنوعات متعارف کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت سمیت خطے کے تمام پڑوسی ممالک کو اپنی مارکیٹوں تک رسائی فراہم کی جائے گی تا کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ٹیرف سے متعلق امور کو درست سمت پر استوار کرنے کے لئے کام میں تیزی لائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے جس سے خطے کے دیگر ممالک بھی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیاکہ وہ خطے کے ممالک میں اپنی مصنوعات متعارف کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت اور کاروبار بڑھانے سے ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :