دہشتگردی جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، نعرے بازی اور جلسے جلوسوں سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا،وزیرعلیٰ بلوچستا ن کاطلباء سے خطاب

جمعرات 6 فروری 2014 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سمیت صوبے کو دہشتگردی جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور ان حالات میں ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا نعرے بازی اور جلسے جلوسوں سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا بلکہ تعلیم ہی سے فائدہ ہوسکتا ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز کیچ یونیورسٹی اور مکران میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ نے کہاکہ تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے اور ہماری حکومت کی اولین ترجیح تعلیم ہے اور اس مد میں ہم بھر پور تعاون کرینگے صوبے میں اس وقت جہالت غربت اور دہشتگردی جیسے بڑے چیلنجزکا سامنا ہے ان کا مقابلہ صرف تعلیم کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے کیونکہ جو قومیں تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جاتی ہے وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی تعلیم عام کرنے کیلئے اساتذہ اپنا مثبت کردار ادا کریں کیونکہ پاکستان اور بلوچستان کا مستقبل یہاں کے طلباء کے ہاتھ میں ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر محنت کرنی ہوگی اور تعلیم کو عام کرنے کیلئے ہماری حکومت ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :