وزیراعظم کی مصروفیات، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15 روز کیلئے موخر

جمعرات 6 فروری 2014 22:09

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات کے باعث مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 15 روز کے لئے موخر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10 فروری کو طلب کیا تھا تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث اجلاس موخر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی سی آئی کا اجلاس اب 10 کی بجائے 25 فروری کو اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ سی سی آئی میں مردم شماری سمیت دیگر اہم معاملے پر غور کرے گی۔

متعلقہ عنوان :