قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ترمیمی آرڈیننس 2013 میں توسیع کی قرارداد منظور

جمعرات 6 فروری 2014 21:01

قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ترمیمی آرڈیننس 2013 میں توسیع کی قرارداد ..

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی ترمیمی آرڈیننس 2013 میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی جس کی تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی شیرپاؤ اور آزاد رکن جمشید دستی کی جانب سے مخالفت کی گئی، اپوزیشن اراکین نے اس دوران شیم شیم کے نعرے لگتے ہوئے کہا کہ قرارداد کے ذریعے آرڈیننس کو توسیع دینا مناسب نہیں، یہ ایک کالا قانون ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں تاہم اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران ہی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔