مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان باضابطہ طورپرمذاکرات کی شروعات ہوگئی ہے ،عوام کامیابی کیلئے دعاکریں‘ کامران مائیکل ،آپس میں مل بیٹھنے اوربات چیت سے امن کاراستہ تلاش کرنے میں مددملے گی ‘ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ

جمعرات 6 فروری 2014 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مکالمے سے ہر پیچیدہ معاملے کاپائیدارحل نکل آتاہے، آپس میں مل بیٹھنے اوربات چیت سے امن کاراستہ تلاش کرنے میں مددملے گی ،مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان باضابطہ طورپرمذاکرات کی شروعات ہوگئی ہے ،عوام کامیابی کیلئے دعاکریں،جولوگ مذاکرات کوناکام بنانے کی غرض سے پھل جھڑیاں چھوڑرہے ہیں وہ اپنے ناپاک ارادوں سے بازآجائیں،عنقریب امن وآشتی کے دن لوٹ آئیں گے اورہماراوطن پھر سے شاہراہ ترقی پرگامزن ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہاکہ پچھلے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان میں بدامنی کی آھ بھڑکنے سے ہزاروں گھروں کے چولہے بجھ گئے ۔

(جاری ہے)

یہ بات طے ہے بدامنی کی آگ بجھائے بغیرہمارے گھروں میں رونق اورروشنی بحال نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی بھرپورحمایت ہم پرقرض اورہمارافرض ہے ۔اگربھارت امن کاخواہاں ہے تواسے مذاکرات کی میزپرآناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پڑوسی ملک کے ساتھ تنازعات کے پرامن حل کی خواہاں ہے۔ بھارت اٹوٹ انگ والی رٹ چھوڑدے اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کے مستقبل سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداوں کے ساتھ ساتھ اس کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے اوران کی اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے آزاد کشمیر قانون سازکونسل سے خطاب کرتے ہوئے کشمیرایشوپر ببانگ دہل اپنادیرینہ اوراصولی موقف دہرادیا ۔