وزیر داخلہ اور مولانا سمیع الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، روزانہ کی بنیاد پر باہمی روابط رکھنے پر اتفاق ،حکومت کھلے دل سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

جمعرات 6 فروری 2014 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کھلے دل سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں ملک کی مجموعی صورت حال اور امن ے لئے مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماوٴں نے روزانہ کی بنیاد پر باہمی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ قوم حکومت اورطالبان کمیٹیوں کی امن کوششوں کے لئے دعا گو ہے، حکومت نے جس طرح دل وجان سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے اسی طرح کھلے دل سے مذاکرات کی حمایت کرے گی، اس موقع پر مولانا سمیع الحق نے بھی امن کے قیام کے لئے چوہدری نثارعلی کے کردار کو سراہا۔