تمبو ودیگرعلاقوں میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری،متعددکچے مکانات زمین بوس ہوگئے

جمعرات 6 فروری 2014 19:50

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) نصیرآباد وجعفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں دو روز سے جاری بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی متعدد کچے مکانات زمین بوس ہوگئے آمدوردت معطل تمبو ٹو ڈیرہ مرادجمالی ک ا زمینی راستہ معطل سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی بجلی ومواصلاتی نظام درہم برہم انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی شدید سردی اور منفی سینیٹ گریڈ کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اس دوران گیس نے بھی بے وفائی دکھادی ہزاروں صارفین کے گھریلو چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد جعفرآباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں گذشتہ دو روز سے جاری بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی اور متعدد کچے مکانات کے مہندم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ تمبو منجھو شوریٰ ٹو ڈیرہ مرادجمالی کے درمیان ٹوٹ پھوٹ کا شکار زمینی راستہ بارشوں کے باعث معطل ہوگیا جس کے باعث سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ڈیرہ مرادجمالی چھتر فلیجی منجھو شوریٰ تمبو خان کوٹ میر حسن حمید آباد نوتال اوچ سکندر آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی گلی محلوں میں جمع ہونے کے باعث لوگ ایسے گھروں میں محدود ہوکر گئے اس دوران بجلی اور گیس بھی ناپید ہوگئی جس کے باعث ہزاروں صارفین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جبکہ تیز سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت منفی سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :