طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں،سید خورشید شاہ

جمعرات 6 فروری 2014 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگوہیں،ان کا کہنا ہے کہ ملک میں قیام امن عوام،حکومت اوراپوزیشن کی مشترکہ خواہش ہے،طالبان کوبھی قیام امن کی خواہش کااحترام کرناچاہیے،اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی سمیت پاکستان کوکمزورکرنیکی ہرسازش کی مذمت کریگی،دہشت گردی اسلام اور آئین و قانون کے منافی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مفتی محمود،شاہ احمدنورانی اورپروفیسر غفورجیسے علماآئین بنانیوالوں میں شامل تھے،آئین کااحترام اورپاسداری سب پرفرض ہے۔