سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کااجلاس، وزارت نیشنل فوڈ اینڈ ریسرچ کے بجٹ کو بڑھانے اور ٹریکٹر کی صنعت میں جی ایس ٹی ٹیکس ختم کرنے کی سفارش، وزارت ایسے اقدامات کرے جن کی بدولت ریسرچ کے نتائج عام کسان تک پہنچیں، گنے کی مقرر کردہ قیمت پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے ، سینیٹر سید مظفر حسین شاہ
جمعرات 6 فروری 2014 19:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے وزارت نیشنل فوڈ اینڈ ریسرچ کے بجٹ کو بڑھانے اور ٹریکٹر کی صنعت میں جی ایس ٹی ٹیکس کو ختم کرنے کی وفاقی حکومت سے سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت ایسے اقدامات کرے جن کی بدولت ملک میں قائم ریسرچ کے اداروں کی زرعی شعبے میں کی جانیوالی ریسرچ کے نتائج عام کسان تک پہنچنے کیساتھ ساتھ گنے کی حکومت کی طر ف سے مقرر کردہ قیمت پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے ۔
قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہواجس میں سینیٹرز نزہت صادق ، محمد ظفراللہ دھاندلہ اور نثار محمد کے علاوہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات بوسن ، سیکریٹری برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ، چیئر مین زرعی ترقیاتی بنک ، چیئر مین پاکستان اگریکلچر ریسرچ کونسل کے علاوہ دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.