حکومت نے سونے کی برآمدات پر پابندی کیساتھ قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹس روک دیں ،ملک کو کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ

جمعرات 6 فروری 2014 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) حکومت نے سونے کی برآمدات پر پابندی کے ساتھ ساتھ قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹس روک دیں جس کے باعث ملک کو کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جیمز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاطف رشید خواجہ کے مطابق حکومت کی جانب سے پابندی کے فیصلے کے بعد کسٹم حکام نے روبی، سیفائر سمیت بڑی مقدار میں قیمتی پتھروں کی برآمدی شپ منٹس کو تحویل میں لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے قیمتی پتھروں ایکسپورٹ کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ایکسپورٹرز کے مطابق قیمتی پتھروں کے عالمی خریدار وں کے سودے ختم کرنے سے حکومت کروڑوں ڈالر زرمبادلہ بھی گنوارہی ہے۔جیمز کے تاجروں نے حکومت سے فیصلے پر فوری نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :