رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ،حکومت نے 968 ارب روپے قرض لیا، ملکی معیشت پر بوجھ 153 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا

جمعرات 6 فروری 2014 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت نے 968 ارب روپے قرض لئے جس سے ستمبرکے آخر میں ملکی معیشت پر بوجھ 153 کھرب روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری قرضوں کی پالیسی اسٹیٹمنٹ 14-2013 کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان کے کل قرضے 153 کھرب سے تجاوز کرگئے ہیں اس میں اندرونی قرضے95 کھرب اور بیرونی قرضے 48 کھرب روپے سے زائد ہیں۔ رواں مالی سال جولائی سے ستمبر تک 968 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔ روپے کی قدر میں 6.4 فیصد کمی ہوئی جس سے معیشت کو 311 ارب روپے کا نقصان ہوا۔