چیف جسٹس کا سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کی حالت زار کا نوٹس

جمعرات 6 فروری 2014 17:08

چیف جسٹس کا سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کی حالت زار کا نوٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سعودی عرب میں گرفتار پاکستانیوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے، سیکرٹری وزارت خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی علی خان نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو ایک ای میل بھیجی جس میں بتایا گیا کہ امیگریشن کاغذات نامکمل ہونے پر تین ہزار پاکستانی جدہ کے ڈی پورٹیشن سینٹر میں گزشتہ تین ماہ سے قید ہیں۔

ان پاکستانیوں میں سے کئی قید کے دوران جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔ سپریم کوررٹ کو بتایا گیا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان پاکستانیوں کے کاغذات کی تکمیل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں دکھائی اور اس اہم معاملے پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا ۔ چیف جسٹس نے اس شکایت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :