پی آئی اے کی تنظیم نو شروع کر دی گئی ہے، نجکاری کمیشن

جمعرات 6 فروری 2014 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے کی تنظیم نو اور بحالی پر توجہ دی جائے گی۔ نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کی تنظیم نو شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فلائیٹ آپریشنز فروخت کئے جائیں گے، جبکہ دیگر مراحل میں ایئرپورٹ ہینڈلنگ، کچن اور دیگر خدمات فروخت کی جائیں گی، انھوں نے کہا کہ حکومت نے دسمبر تک پی آئی اے کے چھبیس فیصد حصص کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے، جس سے قبل ادارے کی بحالی،، بہتری اور تنظیم نو پر توجہ مرکوز ہے، محمد زبیر نے کہا کہ نجکاریکا عمل شفاف ہوگا، جس میں بورڈ آف ڈائریکٹر اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، جبکہ ملازمین کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :