امت مسلمہ کومتحد ہوکرمسلمانوں کیخلاف ہونیوالی سازشوں کوناکام بناناہوگا‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب

جمعرات 6 فروری 2014 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈروامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ”یوکے انڈی پنڈنٹ پارٹی کے رہنما گیرار ڈبیٹن“کابیان کہ”مسلمان قرآن پاک کے بعض حصوں سے لاتعلق ہوجائیں“انتہائی قابل مذمت اور امت امسلمہ کے لئے باعث تشویش ہے، گیرارڈ بیٹن کی ہرزہ سرائی سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے،اقوام متحدہ اور برطانوی حکومت اس کافوری نوٹس لیں۔

انہوں نے کہاکہ ”گیرارڈ بیٹن“نے2006میں بھی متنازعہ بیان دے کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیاتھا۔اپنے اس بیان میں گیرارڈ بیٹن نے کہاکہ تھا کہ مغربی ممالک نے مسلمانوں کو مساجد تعمیر کرنے کی اجازت دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔اس اجازت سے پورے مغرب میں مساجد پھیل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ کفار وقتاً فوقتاً مسلمانوں کی غیرت کو جانچنے کے لئے ایسے بیانات اور توہین رسالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ کے اتحاد کو یقینی بناکر اسلام کے خلاف ہونی والی سازشوں کوناکام بنایا جائے۔دین اسلام محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان”انڈی پنڈنٹ“پارٹی کے رہنما”گیرارڈبیٹن“کے اشتعال انگیز بیان پر برطانیہ کے ساتھ سفارتی سطح پر معاملہ اٹھائے۔آزادیٴ اظہار رائے کی آڑ میں کسی بھی شخص کو اس بات کی آزادی نہیں دی جاسکتی کہ وہ اسلامی عقائد کے خلاف پراپیگنڈہ کرے۔گیرارڈ بیٹن کے حالیہ بیان پر کروڑوں مسلمانوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :