مولانا سمیع الحق کا چودھری نثار کو ٹیلی فون ،رابطے میں رہنے کا فیصلہ

جمعرات 6 فروری 2014 15:04

مولانا سمیع الحق کا چودھری نثار کو ٹیلی فون ،رابطے میں رہنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق نے امن کےحوالے سے چودھری نثار کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم دونوں کمییٹیوں کی امن کوششوں کے لیے دعا گو ہے۔حکومت دل وجان سے مذاکرات کےعمل میں گئی ہے۔حکومتی کمیٹی کی بھرپور حمایت کرے گی۔وزیر داخلہ چودھری نثار اور مولانا سمیع الحق نے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں رہنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :