اسٹیج ڈرامہ ” اج رل کے گزاراں گے رات “ کل ڈنمارک میں پیش کیا جائیگا

جمعرات 6 فروری 2014 14:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ پروموٹر ساجد چوہدری کا اسٹیج ڈرامہ ” اج رل کے گزاراں گے رات “ کل ( ہفتہ ) کو ڈنمارک میں پیش کیا جائیگا ۔ جس میں اداکارہ نادیہ علی ، نیہا بلوچ ، نمرہ چوہدری ، کنول چوہدری ، طارق ٹیڈی ، سردار کمال ، ہنی البیلا اور مظفر ڈوگر سمیت دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے کو یورپ میں شاندار کامیابی حاصل ہو رہی ہے ۔

اس حوالے سے ڈرامہ پروموٹر ساجد چوہدری نے ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء“ سے فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک یورپ میں ڈرامے کے پانچ شو ہوئے ہیں جو میری امید سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے ہیں ۔ اس ڈرامے کو پاکستانی لوگوں کے ساتھ مقامی لوگ بھی دیکھنے کے لئے آتے ہیں جو خوشگوار تجربہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :