ٹیلی ویژن سے اپنا رشتہ مکمل ختم نہیں کر رہیں، شوہر کے ہمراہ جلد ٹی وی شو کا حصہ بنوں گی‘ویناملک

جمعرات 6 فروری 2014 14:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ٹیلی ویژن سے اپنا رشتہ مکمل ختم نہیں کر رہیں، شوہر کے ہمراہ جلد ٹی وی شو کا حصہ بنوں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کمرشل فلموں سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن وہ شوبز کو مکمل طور پر خیرباد نہیں کہیں گی اور ٹیلی ویژن پر کام جاری رکھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد ٹی وی شو کی میزبانی کریں گی جبکہ ان کے شوہر بھی شو میں ساتھ ہوں گے۔دوسری جانب وینا ملک کے شوہر اسد خٹک نے انہیں ایک گھریلو بیوی قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وینا صبح سویرے اٹھتی ہے اور گھر کے تمام کام خود کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :